لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سائفر کے معاملے پر سخت ردعمل دینے کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگی ذرائع کے مطابق لندن سے انھوں نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی عوام کو سائفر کے معاملے پر آگاہ کرے کہ یہ پاکستان کے خلاف گہری سازش تھی اور ملک کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزراء سائفر معاملے پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں اور میڈیا پر عمران خان کے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ پوسٹ مارٹم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق قائد کی ہدایات پر پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جبکہ اسی سلسلے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز و دیگر قیادت آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گی جس میں وہ سائفر معاملے پر جارحانہ ردعمل دیں گی۔