You are currently viewing سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔
اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں۔
پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دور کرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.