You are currently viewing زینب قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

زینب قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

قصور (ڈیسک) قصور میں  قتل کی گئی زینب  کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کے نام پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قصور واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں حساس اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا

زینب کے والد محمد امین نے جے آئی ٹی کے سربراہ کے نام پر اعتراض اٹھایا تھا، جن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلیٰ کی باتوں پر نہیں تحقیقات کے نتائج سے یقین آئے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.