You are currently viewing زینب اور 7 دیگر بچیوں کا قاتل گرفتار ،ڈی این اے میچ کرگیا

زینب اور 7 دیگر بچیوں کا قاتل گرفتار ،ڈی این اے میچ کرگیا

لاہور (ڈیسک ):زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم عمران زینب کا دور کا رشتے دار ہے  جسے ایک بار پہلے بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا مگر  زینب کے رشتے داروں  نے  اسے چھڑوالیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر35سال ہے جو مقتول زینب کے گھر کے  قریب کورٹ روڈ کا رہائشی ہے  جبکہ ملزم  کے گھر والوں  کا مقتول بچی کے گھر والوں سے اچھے تعلقات تھے اور ایک دو سرے کے گھر آنا جانا تھا تاہم اب ڈی این اے میچ ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران نےزینب  قتل کے ساتھ ساتھ دیگر آٹھ بچیوں کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ جبکہ کچھ دیر میں پولیس کی جانب سے باقائدہ  اعلان بھی متوقع ہے ۔

واضح رہے کہ زینب  کے جسم سے ملنے والے مواد کے ڈی این اے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ پچھلی آٹھ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مجرم ایک ہی ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7