You are currently viewing زندگی میں پہلی ملازمت 5 سو روپے ماہانہ پر کی، کپل شرما

زندگی میں پہلی ملازمت 5 سو روپے ماہانہ پر کی، کپل شرما

ممبئی (ڈیسک) کامیڈی شوز کی دنیا کے مقبول ترین میزبان کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے زندگی میںجو پہلی ملازمت کی اس کی تنخواہ پانچ سو روپے ملی تھی۔
کپل شرما نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں انتہائی نیچے سے یہاں تک پہنچا ہوں اور اس کے لیے بہت محنت کرنا پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی ہمیشہ سے ایسی نہیں تھی، زندگی میں پہلی ملازمت جب کی تو اس وقت میری عمر 14سال تھی۔
پہلی ملازمت کے احوال بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس زمانے میں پی سی او ہوا کرتے تھے جہاں میں نے ملازمت کا آغاز کیا، اس کے بعد دوسری ملازمت ایک گارمنٹ فیکٹری میں جہاں مجھے 900روپے ملنے لگے۔
کپل نے بتایا کہ وہاں اس قدر گرمی ہوتی تھی کہ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لوگ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ملازمت کرتا تھا، مگر گھر والوں سے کبھی پیسے نہیں مانگے، شرم آتی تھی کہ گھر والوں سے پیسوں کا تقاضا کروں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج میں جہاں ہوں خود کو اب بھی مڈل کلاس ہی تصور کرتا ہوں۔