You are currently viewing زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پرزمبابوے کرکٹ بورڈ کومعطل کردیا

زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پرزمبابوے کرکٹ بورڈ کومعطل کردیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:23/06/2019 11:43
  • Reading time:1 mins read

ہرارے (ڈیسک) زمبابوے حکومت  نے حکم عدولی پر  زمبابوے  کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا ۔

زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کردیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کوبھی ان کے عہدے سے الگ کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی انکوائری کرنے والے حکومتی ادارے اسپورٹس اینڈ ری کریشن کمشن نے انتخابات سے روک دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔

نومنتخب صدر نےموقف اختیارکیا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا ممبر ہے اوراس کے معاملات میں حکومت مداخلت کرنے کی مجاز نہیں، جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اورآفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.