You are currently viewing زمبابوے اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

زمبابوے اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:19/08/2022 14:16
  • Reading time:1 mins read

ہرارے (ڈیسک) زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو) ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کو میزبان زمبابوے کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں زمبابوے کو بھارت نے زمبابوے کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم ان دونوں میں زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ زمبابوے کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز لوکیش راہول لیڈ کر رہے ہیں۔ میزبان ٹیم ریگیس چکابوا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے دیپک چاہر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔