You are currently viewing زمان پارک میں چہل قدمی، عدالت سے عمران خان کی حاضری سے استثنٰی درخواست مسترد

زمان پارک میں چہل قدمی، عدالت سے عمران خان کی حاضری سے استثنٰی درخواست مسترد

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 15 فروری کے لیے عمران خان کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیئے۔ اے ٹی سی کے جج نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتے نظر آئے۔ عدالت نے حکم میں کہا کہ عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔ کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7