You are currently viewing زمان پارک آپریشن مکمل ہوچکا، نوگو ایریا کلیئر کروا دیا گیا، رانا ثناء اللہ

زمان پارک آپریشن مکمل ہوچکا، نوگو ایریا کلیئر کروا دیا گیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ زمان پارک میں آپریشن مکمل ہوچکا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، نو گو ایریا کلیئر کروا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نو گو ایریا کلیئر کرانے کیلئے جانے والی پولیس غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، پولیس نےغیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیاہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحہ کے کیا، خیال رکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈر شپ کو نامزد کیا جائےگا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، آئی جی پنجاب بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں ضمانت مل جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے بعد یہ سیاسی جماعت رہ نہیں جاتی، عمران خان فتنہ ہے ، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7