You are currently viewing زلفی بخاری کی کوشش رنگ لے آئی ،سعودی کمپنی بن لادن نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردئیے

زلفی بخاری کی کوشش رنگ لے آئی ،سعودی کمپنی بن لادن نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردئیے

اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کاوش اور جہدوجہد سے بن لادن کمپنی نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردئیے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی کمپنی بن لادن میں ملازمت کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے واجبات کمپنی کی جانب سے روک دیے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کی مسلسل کوششیں کیں۔معاون خصوصی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں اور جہدوجہد کے بعد بن لادن کمپنی نے 300 سے زائد پاکستانی مزدوروں کے تقریباً 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کر دئیے۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کامعاملہ کمپنی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد انہوں نے واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی مزدوروں کے واجبات کے چیک مزدوروں کے خاندانوں کو دے دیے گئے، رقوم اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ذریعے تقسیم کی گئیں، کمرشل ویلفیئر اتاشی مسلسل بن لادن کمپنی کے ساتھ رابطے میں تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.