You are currently viewing زلزلے سے 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی،19 گھروں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے

زلزلے سے 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی،19 گھروں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے

پشاور /اسلام آباد (ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 44 افراد زخمی ہوئےجبکہ 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے بعد صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کیا گیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7