You are currently viewing زلزلہ: سعودی عرب شام اور ترکیہ کی 48.8 ملین ڈالر سے مدد کرے گا

زلزلہ: سعودی عرب شام اور ترکیہ کی 48.8 ملین ڈالر سے مدد کرے گا

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب نے شام اور ترکیہ کے لئے48.8 ملین ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کر دیئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ترکیہ اور ایران میں اس ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے 183 ملین ریال) 48.8 ملین ڈالر) سے زیادہ کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ بے گھر افراد کے لیے 3,000 عارضی عمارتیں تعمیر کرے گا۔