ٹوکیو (ڈیسک) جاپان میں زلزلہ آنے کی صورت میں وینڈنگ مشینیں مفت چیزیں دیں گی۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی میونسیپلٹی اور ٹوکیو کی فارماسیٹوکل فرم ارتھ کورپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اکو شہر میں ایمرجنسی میں کام کرنے کے لیے دو وینڈنگ مشینوں پر ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔
یہ مشینیں عام طور پر سنیکس اور ڈرنکس بیچتی ہیں تاہم بڑی قدرتی آفات جیسے زلزلے اور طوفانوں میں وہ مفت کھانے کے آئٹم بھی تقسیم کریں گی۔
ان وینڈنگ مشینوں میں سوڈے کی 300 بوتلیں اور 150 ایمرجنسی فوڈ اٹئمز ہیں جبکہ ان مشینوں ایسے لاکر بھی نصب ہیں جن میں حفظان صحت کی اہم چیزیں جیسے پورٹ ایبل ٹوئلٹس اور ماسکس وغیرہ بھی میسر ہیں۔
یہ وینڈنگ مشینیں زلزلے یا کسی دوسری قدرتی آفت پر مقامات خالی کرنے کے حکم پر کھل جاتی ہیں،یہ وینڈنگ مشینیں ان عمارتوں کے قریب نصب کی گئی ہیں جہاں زلزلے سے بچنے کے شیلٹر تعمیر کیے گئے ہیں۔
اکو شہر ایسی جگہ پر قائم ہے جہاں خطرناک زلزلے کا خطرہ رہتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایمرجنسی وینڈنگ مشینیں میونسیپلٹی اور ٹوکیو کی فارماسیٹوکل فرم ارتھ کورپوریشن کا مشترکہ پروجیکٹ ہیں۔
