You are currently viewing زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری

کراچی (ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔
رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہوں گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7