بھٹ شاہ (ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے سیاسی صورت حال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ بھٹائی کی تعلیمات انسانیت، پیار اور محبت کی تعلیم ہے، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے، صوفیا کرام کی وجہ سے سندھ دھرتی پر خدا کی خصوصی رحمت نازل ہوتی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے سیاسی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم سندھ حکومت کےساتھ مل کرکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے۔