You are currently viewing رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے مساوی کرنے کا فیصلہ

رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے مساوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نےرینجرز اور فرنٹیئر کور کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔
وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی۔
سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ55.76 یا31 ہزار 810 روپے تک بنےگا۔
حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.