You are currently viewing ریلی نکالنے پر ایم کیو ایم لندن کے خلاف مقدمہ درج

ریلی نکالنے پر ایم کیو ایم لندن کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ریلی نکالنے پر ایم کیو ایم لندن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے بانی ایم کیو ایم لندن اور دیگر 100کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ریلی کے دوران پولیس نے چند کارکنان کو گرفتار بھی کیا جب کہ 39افراد کے نام مقدمہ میں درج کیے ہیں۔
گرفتار کیے جانے والے ملزموں میں محمد علی عرف خشکا، ساجد، جاوید اور محمد سلیم شامل ہیں۔
سرکاری کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمہ میں ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیاگیا ہے ۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پولیس نے امن برقرار رکھنے کے لیے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہنگامہ آرائی کی گئی۔