You are currently viewing ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ سے اسپیشل عید ٹرین چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ سے اسپیشل عید ٹرین چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (ڈیسک)پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ سے اسپیشل عید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 29 اپریل بروز جمعہ کوئٹہ سے روانہ ہوگی عید اسپیشل ٹرین دس بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو مقررہ دن کو صبح 10بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ یہ عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک جائے گی، ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ عید اسپیشل ٹرین میں ساڑھے چھ سو مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ یہ اقدام عید کے موقع پر کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لئے سفر کرنے والے افراد کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔