You are currently viewing ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا، سرفراز بگٹی

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر اور تربت کے حملوں میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے؟ کس نے سہولت کاری کی؟ جیسے جیسے تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے عوام کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.