You are currently viewing رہنما تحریک انصاف، معروف وکیل بابر اعوان لندن روانہ

رہنما تحریک انصاف، معروف وکیل بابر اعوان لندن روانہ

اسلام آباد (ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ، معروف وکیل سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔
بابر اعوان آج دن اسلام آباد ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، اطلاعات کے مطابق وہ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے انگلینڈ گئے ہیں،
وہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خاص ، قانونی مشیر اور نظریاتی رہنما جانے جاتے ہیں، قریبی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہ جلد واپس آئیں گے، ان کا لندن جانے کا پروگرام پہلے سے طے تھا۔
سینیٹر بابر اعوان ایک ایسے وقت میں لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ، دوسری جانب 9مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ان پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔