You are currently viewing رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس کا شکار

رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی (ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کورونا وائروس  کا شکار ہو گئے ۔

ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز  آغا اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.