You are currently viewing روہت شرمانے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

روہت شرمانے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:24/12/2017 10:53
  • Reading time:1 mins read

انڈور (ڈیسک) بھارتی بلے باز روہت شرما نے 35 گیندوں پر100 رنز  بنا کر ڈیو ڈ ملر کے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے کھلاڑی روہت شرما نے 35 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 118رنز بنائے، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور10 چھکے شامل رہے۔

روہت شرما سے قبل اتنی ہی بالزپر یہ کارنامہ جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے بھی انجام دے رکھا ہے، انہوں نے یہ پرفارمنس رواں برس اکتوبر میں بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں پیش کی تھی، بھارت نے 5 وکٹ پر 260 کا مجموعہ ترتیب دیا، یہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں مشترکہ طور پر دوسری بہترین پرفارمنس شمار ہوئی، ان سے قبل سری لنکا نے بھی کینیا کے خلاف 2007 میں 6وکٹ پر 260رنز بنا رکھے ہیں، آسٹریلیا نے 2016 میں پالے کیلی کے مقام پر میزبان سری لنکا کیخلاف 3 وکٹ پر 263رنز بناکر عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کررکھا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.