لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں روٹی کی سرکاری قیمت دو روپے بڑھا دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام وزنی روٹی کی سرکاری قیمت 20 روپے ہوگئی جبکہ نان کی سرکاری قیمت 25 روپے برقرار ہے۔
یاد رہے کہ شہر میں روٹی پہلے ہی 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔