اسلام آباد (ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے)کے تحت زرمبادلہ کا حصول 4ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2022کے دوران 23312 نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے ہیں اور ان کے ذریعے 290ملین ڈالر کے ڈپازٹس کرائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 میں آر ڈی اے کے اجراکے بعد سے آر ڈی اے میں سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 175ممالک سے 3لاکھ 88ہزار 494آر ڈی اے کھلوائے گئے ہیں جن میں جمع کرائی گئی رقوم (ڈپازٹس)کا حجم 3.92ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔