You are currently viewing روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین کرونا وائرس کا شکار ہو گئے
MOSCOW, RUSSIA - JANUARY 17, 2020: Russia's Prime Minister Mikhail Mishustin during a meeting with members of the Russian Government at the House of the Russian Government. Alexander Astafyev/POOL/TASS Ðîññèÿ. Ìîñêâà. Ïðåìüåð-ìèíèñòð ÐÔ Ìèõàèë Ìèøóñòèí âî âðåìÿ âñòðå÷è ñ ÷ëåíàìè ïðàâèòåëüñòâà ÐÔ â Äîìå ïðàâèòåëüñòâà ÐÔ. Àëåêñàíäð Àñòàôüåâ/POOL/ÒÀÑÑ

روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:01/05/2020 12:16
  • Reading time:1 mins read

ماسکو (ڈیسک) روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین نے صدر ولادی میر پیوٹن کو بتایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میشوستین نے جمعرات کے روز روسی صدر سے ویڈیو کانفرنس پر رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے روسی صدر کو مشورہ دیا کہ ڈپٹی پرائم منسٹر اینڈری بیلوسو کو اُن کی جگہ قائم مقام وزیر اعظم تعینات کردیا جائے تاکہ ملکی امور اچھے سے چلتے رہیں۔

انہوں نے اپنا عہدے سے عارضی طور پر دستبرادری کا اعلان بھی کیا۔روسی صدر نے وزیر اعظم کی تجویز اور مشورے کو احسن قرار دیتے ہوئے اینڈی بیلو سو کو قائم مقام وزیراعظم تعینات کردیا۔رپورٹ کے مطابق روس میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 6 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ روس کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں پانچ ہفتے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں پر ہی محدود رہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روس کی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے بھی ملک کی معیشت تنزلی کی طرف چل پڑی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.