کیف(ڈیسک)یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روسی ہم منصب ولادمیر پوتن کے ساتھ براہ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں اور ان سے ملنے سے خوفزدہ نہیں ہوں۔انہں نے کہا کہ روسی صدر پوتن سے براہ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے، سفارت کاری سے جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ صدر پیوٹن سے بالمشافہ ملاقات ہے۔یوکرینی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کیف سے پہلے ماسکو جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فیصلے میں کوئی انصاف اور کوئی منطق نہیں ہے۔ یوکرینی شہر ماریوپول میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اگر ماریو پول میں یوکرینی فوجی مارے گئے تو کیف ماسکو کے ساتھ بات چیت ترک کر دے گا۔