ماسکو (ڈیسک) وسطی روس کے شہر ازہوسک کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے، حملہ آور نے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کے بعد اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر فائرنگ کی اور بعدازاں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر نازی علامات بنی ہوئی تھیں۔فوری طور پر حملے کے مقصد سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ المناک واقعہ کے بعد خطے میں 29 ستمبر تک سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔