ماسکو (ڈیسک) روس نے طالبان کے ساتھ کثیر الملکی امن مذاکرات ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ ایسا افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ روس نے ان مذاکرات کے لیے 12 ممالک کو مدعو کر رکھا تھا۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی افغان طالبان نے 4 ستمبر کو ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کرنے کی حامی بھری تھی۔ ان مذاکرات میں امریکا اور افغان حکومت کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان دونوں ملکوں نے اسے مسترد کر دیا تھا۔