You are currently viewing روس میں کووِڈ۔ 19 کی ویکسین کی منظوری

روس میں کووِڈ۔ 19 کی ویکسین کی منظوری

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/08/2020 13:23
  • Reading time:1 mins read

ماسکو(ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کورونا وائرس کی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

روسی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر  پیوٹن نے اس بات کا اعلان،  حکومتی وزراء  کے ساتھ ایک کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس، کورونا وائرس کی ویکسین کی باضابطہ منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیہ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ایک ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ اور روس کے صحت حکام، ویکسین کے استعمال کی ممکنہ پیشگی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے سے متعلق ڈیٹا کی سخت جانچ شامل ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.