You are currently viewing روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے شدہ ہے،ترکی

روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے شدہ ہے،ترکی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:28/02/2019 15:11
  • Reading time:1 mins read

 استنبول(ڈیسک)ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے کہا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے شدہ ہے۔

ترکی نے امریکا کی اس روسی نظام کے بجائے پیٹریاٹ میزائل خرید کرنے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے قبل صدر رجب طیب ایردوآن بھی واضح کر چکے ہیں کہ ان کا ملک روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے دستبردار نہیں ہوگا۔ترکی کے فیصلے سے اس کے نیٹو اتحادی تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل دفاعی نظام معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو )کے فوجی آلات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔اس کے علاوہ نیٹو ممالک کو ترک صدر کے روسی صدر ولادی میر پوتین سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تشویش لاحق ہے۔امریکا نے گذشتہ دسمبر میں ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالرز مالیت کے میزائل نظام فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔اس نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے کی اطلاعات کے بعد کیا تھا اور ترکی پر اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.