You are currently viewing روس تیل کی عالمی منڈی میں ایک متوازن کردار ادا کر سکتا ہے۔روسی صدر

روس تیل کی عالمی منڈی میں ایک متوازن کردار ادا کر سکتا ہے۔روسی صدر

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:15/11/2019 12:43
  • Reading time:1 mins read

ماسکو (ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پوتین  کا کہناہےکہ روس تیل کی عالمی منڈی میں ایک متوازن کردار ادا کر سکتا ہے

روسی صدر ولادی میر پوتین نے باور کرایا ہے کہ اُن کا ملک تیل کی عالمی منڈی میں ایک متوازن کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کا ملک سعودی عرب کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔ پوتین یہ بات جمعرات کے روز برازیل کے دارالحکومت میں “بريكس” گروپ کے سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

روسی صدر نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا ” ٹرمپ کے زیر قیادت آپریشن کے سلسلے میں امریکا نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا تاہم میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی غیر جانب دار مبصر لڑائی کی کارروائیوں کی کثرت اور ان کے نتائج پر غور کر کے روس کا کردار بھی ملاحظہ کر سکتا ہے”۔ ولادی میر پوتین کے مطابق روس اور امریکا کے بیچ جوہری ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے بات چیت میں توسیع ، صرف چین نہیں بلکہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ہر ملک کی شراکت کے ذریعے عمل میں آنی چاہیے۔ پوتین نے واضح کیا کہ روس اور امریکا دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقتیں ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ چین کے پاس جوہری ہتھیاروں کا چھوٹا ذخیرہ ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ چینی قیادت اعلانیہ طور پر یہ باور کرا چکی ہے کہ تزویراتی ہتھیاروں پر کنٹرول کے حوالے سے وسیع تر مذاکرات میں روس اور امریکا کے ساتھ اُس کی شمولیت قبل از وقت ہو گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.