اسلام آباد(ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے
روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور صدرِمملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویڑن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیا جب کہ ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔