ماسکو(ڈیسک)روسی فاریکس مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر روبل کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا۔
تاس نیوز نے ماسکو ایکسچینج کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران روبل کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 3.75 کوپیکس بڑھ کر 74.11 روبل فی ڈالر رہی۔روبل کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 3.25 کوپیکس اضافے کے ساتھ 87.71 روبل فی یورو رہی۔