اسلام آباد (ڈیسک)طبی ماہرین نے روزہ داروں کو افطار میں تلی ہوئی اشیاسے پرہیز کرنے اور پکوڑے، سموسے اور کچوری کو افطاری کا حصہ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے
مصالحہ دار اشیائے خورد و نوش بھی استعمال نہ کی جائیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ افطاری کرتے ہوئے زیادہ ٹھنڈا اور کھٹا شربت استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے گلہ خراب اور پھر بخار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افطاری سادہ کی جائے اور کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جائے جبکہ گوشت صرف ضرورت کے مطابق ہی کھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ دار سحری اور افطاری میں گھی میں پکی ہوئی اشیا کا استعمال بھی کم سے کم کریں بلکہ عام زندگی میں بھی تلی ہوئی اشیا سے پرہیز ہی کیا جائے کیونکہ چکنائی کا استعمال بہت سے بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔