You are currently viewing رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ

رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مرغی، انڈے، دالیں، چاول ، گھی ، پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتےمیں 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف ایک سستی ہوئی، 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا، فی درجن انڈے 10 روپے تک مہنگے ہوئے، دال مونگ 6، چاول 4 اور چینی 2 روپے 12 پیسے مہنگی ہوئی۔ ڈھائی کلو برانڈڈ گھی 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7