You are currently viewing رواں برس ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصا ب زکوٰۃ مقرر کردیا گیا

رواں برس ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصا ب زکوٰۃ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب زکوٰۃ مقرر کیا ہے جس کے مطابق قومی بینک یکم رمضان المبارک 1444 ھ کو اپنے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔
پیر کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے سے زائد رقم رکھنے والے بینکوں کے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی ۔
یکم رمضان المبارک کو تمام قومی بینک سیونگز اور نفع و نقصان کھاتوں یا اس طرح کےدوسرے اکائونٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7