You are currently viewing روات میں آپریشن: مزید 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مسمار

روات میں آپریشن: مزید 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مسمار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران روات میں مزید 16 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن شہریوں سے فراڈ اور لوٹ مار روکنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
ڈی جی کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان زمینوں پر ناجائز قبضوں میں بھی ملوث ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل شہری مکمل معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
دریں اثناء آر ڈی اے نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے کے لیے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.