اسلام آباد (ڈیسک)رمضان المبارک 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (ہفتہ کو) پشاور میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔