You are currently viewing رمضان پیکج کی تقسیم 20 روز جاری رہے گی، وزیر اطلاعات پنجاب

رمضان پیکج کی تقسیم 20 روز جاری رہے گی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہر ضلع میں تقسیم شروع کردی جائے گی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان پیکج سے متعلق سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکج بھجوایا جا رہا ہے، گھر گھر رمضان پیکج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہرضلع میں تقسیم شروع کردی جائےگی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکج سے محروم رہ گئے جس کے لیے عوام رمضان پیکج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ رمضان پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک رمضان پیکج کے 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہر بھجوانے پر پابندی کا حکم دیا ہے جب کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے الگ محکمہ قائم کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.