کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ماہ رمضان المبارک میں کہیں 17 گھنٹے طویل اور کہیں 12 گھنٹے 44 منٹ کا مختصر روزہ ہوگا۔
ممکنہ طور پر رمضان المبارک کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔
امسال کا مختصر روزہ 12 گھنٹے 44 منٹ جبکہ طویل روزہ 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
چلی کے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کا روزہ رکھیں گے جو مختصر ترین وقت ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے پر محیط ہوگا۔
فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان امسال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔
مذکورہ ممالک میں ماہ مقدس کے دوران اوسطاً 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔