You are currently viewing رمضان المبارک کے دوران بینکوں کیلئے اوقات کارکااعلان

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کیلئے اوقات کارکااعلان

اسلام آباد(ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کیلئے اوقات کارکااعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک اور دیگرتمام بینک پیرسے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام چاربجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کوبینک صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔پبلک ڈیلنگ کیلئے پیرسے جمعرات تک بینک صبح 10 بجے سے دوپہر1.30 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کوبینک صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔