You are currently viewing رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے،ماہرین فلکیات

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے،ماہرین فلکیات

کراچی (ڈیسک ):ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 15 مئی کی شام چاربج کر 49 منٹ پر ہوگی، 16 مئی کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی اور 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔پاکستان میں پہلا روزہ 17 مئی، سعودی عرب اور امریکہ میں 16 مئی، دبئی اور اومان میں 17 مئی جبکہ آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت وسطی امریکہ کے بعض ممالک میں بھی 16 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔

پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ رہے گا، پہلے روزے کا وقت سحر چار بج کر 21 منٹ اور وقت افطار سات بج کر 11 منٹ ہوگا۔

(این این آئی)