You are currently viewing رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس جاری

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس جاری

لاہور (ڈیسک) پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ چاند سےمتعلق حتمی اعلان مرکزی روہت ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں موسم پر ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند دیکھنا مشکل ہو گا تاہم چند مقامات پر آسمان صاف ہو سکتا ہے جس سے چاند نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔
دریں اثناء رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، چاند کی شہادت آئی تو اسے دیکھیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7