اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کے کام کرنے کے اوقات میں کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے چار روز پیر سے جمعرات سرکاری ملازمین صبح 7بجے کر 30منٹ سے 1بج کر 20منٹ تک اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔
جمعہ کو سرکاری دفاتر میں کام کا وقت صبح ساڑھے 7تا 12بجے دن تک ہو گا۔
دفاتر کے اوقات کار کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جو یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل تصور ہو گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اپنے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ملک بھر میں عدالتیں صبح 8بج کر 30منٹ پر کھل جائیں گی اور 1 بج کر 30منٹ پر بند ہوں گی۔
جمعہ کے دن سپریم کورٹ ساڑھے 8تا 12بجے تک کام کریں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے کیسز کی درخواستیں اوقات کار ختم ہو جانے کے ایک گھنٹے بعد تک وصول کی جا سکیں گی۔ ان ہدایات پر ملک بھر کی عدالتوں پر عمل کیا جائے گا۔
