You are currently viewing رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بن گئیں

رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بن گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔
ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کواپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔
رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ رعنا انصارکو پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
اس حوالے سے جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو سب کو دے دیا جائے گا۔
بعد ازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.