You are currently viewing رضوانہ تشدد کیس: جج عاصم اب تک جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

رضوانہ تشدد کیس: جج عاصم اب تک جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ اب تک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول جج عاصم حفیظ کو جے آئی ٹی 5 بار طلب کرچکی ہے۔
جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ہائی کورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا اس وقت تک وہ جے آئی ٹی کےسامنے  پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.