You are currently viewing رحیم یار خان: بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے حوالات میں خود کشی کر لی

رحیم یار خان: بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے حوالات میں خود کشی کر لی

  • Post author:
  • Post category:پنجاب / جرم
  • Post last modified:06/01/2023 12:05
  • Reading time:1 mins read

رحیم یار خان (ڈیسک) تھانہ صدر رحیم یار خان میں دو کم سن بچوں کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے حوالات میں خود کشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق ملزم تھانہ صدر رحیم یار خان میں دو کم سن بچوں کے قتل کے مقدمہ نمبر 1/23 بجرم 302/34/109ت پ میں زیر حراست تھا، ملزم نے چند روز قبل دو کم سن بچوں کو بے دردی سے نہر میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔
آر پی او بہاولپور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی پرتھانہ کے محرر اور ایس ایچ او کو معطل کردیا۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کرائم سین کا خود وز ٹ کیا ، کرائم سین یونٹ کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقع کی ہرپہلوسے تحقیقات کی جا رہی ہیں بعد انکوائری حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔