You are currently viewing راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی منسوخ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں پی ایس ایل 9 کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول میچ بھی بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے لیے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.