راولپنڈی (ڈیسک) آن لائن لون ایپلی کیشن انتظامیہ کی دھمکیوں سے تنگ راولپنڈی کے شہری کی خودکشی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ متحرک ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ میں آن لائن لون ایپس کے دفاتر پر چھاپے مار کر متعدد لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ لون ایپ کے جی ایٹ فور میں دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی لون ایپس بلاک کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے درخواست کی جائے گی۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے متاثرین کو موصول ہونے والی کالز پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ شہری لون ایپس کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت قریبی سائبر کرائم سرکل میں درج کروائیں۔