You are currently viewing راولپنڈی، 9 مئی کے ایک اور شرپسند سرغنہ کو شناخت کرلیا گیا

راولپنڈی، 9 مئی کے ایک اور شرپسند سرغنہ کو شناخت کرلیا گیا

راولپنڈی (ڈیسک) 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند سرغنہ کو شناخت کرلیا گیا۔
ویڈیو کی مدد سے شناخت کیے گئے شرپسند سر غنہ کا نام میاں عاطف محمود قریشی ہے جو پی ٹی آئی کا نائب صدر اور محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
شرپسند سرغنہ عاطف محمود قریشی نے جی ایچ کیو حملے پر حصہ لیا اور پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔
عاطف محمود قریشی نے ریاست مخالف نعرے لگائے اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
فوجی املاک کو نقصان پہنچانے، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر عاطف محمود کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7